جموں و کشمیر میں فوج نے، اُس پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کیلئے فائرنگ کی، جو بھارت میں داخل میں ہورہا تھا۔ یہ واقعہ آج صبح سویرے پُنچھ ضلعے میں لائن آف کنٹرول پر پیش آیا۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ڈرون پُنچھ ضلعے کے میندھر سیکٹر میں سرحد کے نزدیک چکر لگانے کے بعد پاکستانی مقبوضہ کشمیر لوٹ گیا۔ فوجیوں کو ڈرون کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد تقریباً ایک درجن راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں۔ بعد میں تلاشی کی کارروائی کی گئی تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ڈرون کی طرف سے کوئی ہتھیار یا منشیات نہیں گرایا گیا ہو۔ x
Site Admin | January 22, 2025 10:08 PM
جموں و کشمیر میں فوج نے، اُس پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کیلئے فائرنگ کی، جو بھارت میں داخل میں ہورہا تھا
