ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جموں و کشمیر میں شدید بارش کے پیشِ نظر مزید احکامات تک ماتا ویشنو دیوی مندر کے لیے یاترا ملتوی ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں، آج سے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا، جو کئی دنوں سے معطل رہنے کے بعد آج پھر سے شروع ہو رہی تھی، ریاسی ضلعے میں مسلسل بارش کی وجہ سے اگلے احکامات تک پھر سے معطل کردی گئی ہے۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے کَل سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ یہ اعلان کیا۔

مقدس گپھا کی یہ یاترا پچھلے مہینے کی 26 تاریخ کو عارضی طور پر روک دی گئی تھی، اس سے چند گھنٹے پہلے شدید بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تودے کھسکنے کے واقعے سے یاترا کے راستے میں تباہی ہوئی تھی۔

شرائن بورڈ نے ایک بیان میں گپھا کو جانے والے یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ جو یاترا پر جانے کا ادارہ رکھتے ہیں، وہ سرکاری مواصلاتی چینلز کے ذریعے تاز ترین معلومات سے آگاہ رہیں۔

بورڈ نے یقین دلایا کہ حکام اِس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یاترا ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

اِس سے پہلے بورڈ نے یاترا کو آج دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا ہے۔x