July 30, 2025 2:40 PM

printer

جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے دراندازی مخالف ایک بڑی کارروائی میں Poonch سیکٹر میں کنٹرول لائن کو پار کرنے کی کوشش کرنے پر لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے دراندازی مخالف ایک بڑی کارروائی میں Poonch سیکٹر میں کنٹرول لائن کو پار کرنے کی کوشش کرنے پر لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ جھڑپ اُس وقت شروع ہوئی، جب آج صبح سویرے فوج کے جوانوں نے خاردار باڑ سے متصل علاقے میں کچھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی حالیہ ہلاکتوں کے بعد یہ جھڑپ ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔