December 20, 2025 10:04 AM | J&K Dagal

printer

جموں و کشمیر میں رُستمِ جموں کشمیر خطاب 2025 کیلئے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بھارتی کُشتی، دنگل کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں رُستمِ جموں کشمیر خطاب 2025 کیلئے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بھارتی کُشتی، دنگل کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ یہ دنگل آج جموں کے مشہور مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دنگل میں 100 سے زیادہ بین الاقوامی اور قومی دنگل کھلاڑی، رُستمِ جموں کشمیر خطاب 2025 کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

دنگل میں بھارت، ایران اور دیگر کئی ملکوں کے پیشہ ور پہلوان یکجا ہوں گے، جس کی وجہ سے یہ اب تک کا سب سے بڑا کُشتی مقابلہ ہوگا۔ اس کا اہتمام مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر نے کیا ہے۔ اس انعقاد کا مقصد خطّے کے گوناگوں دنگل ورثے کی بازیابی اور اُس کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ساتھ ہی ایتھلیٹس کیلئے عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا بھی ہے۔ نئے شروع کیے گئے رُستمِ جموں کشمیر خطاب کیلئے 85کلو گرام سے زیادہ کا کوئی بھی پہلوان مقابلہ آرائی کر سکتا ہے۔ چیمپئن کو 50 ہزار نقد، روایتی Gurj (گدا) اور پٹّہ دیا جائے گا۔ دوسرے نمبر پر رہنے والے پہلوان کو 30 ہزار روپے، تیسرے نمبر کے پہلوان کو 20 ہزار روپے اور چوتھے نمبر پر رہنے والے پہلوان کو 15 ہزار روپے نقد دیے جائیں گے۔

جموں کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کیے جا رہے اِن مقابلوں کو مقصد کُشتی جیسے روایتی کھیل کے ذریعے اتحاد، طاقت، فٹنیس اور اپنی ثقافت پر فخر کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ یہ دنگل دوپہر 12 بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کی داخلہ مُفت رہے گا۔