جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے کُلگام ضلعے میں Guddar جنگلاتی علاقے میں سیکیورٹی دستوں کی کارروائی میں ایک نامعلوم دہشت گرد مارا گیا ہے۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اِس کارروائی میں فوج کے ایک جونیئر Commissioned افسر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہاں دہشت گردوں کے موجود ہونے کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے پر فوج، CRPF اور جموں و کشمیر پولیس نے آج صبح کُلگام ضلعے کے Guddar جنگلاتی علاقے میں مشترکہ طور پر محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی۔ جب سیکیورٹی اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کردیں، جس کے بعد یہ گولی باری ہوئی۔ آخری اطلاعات ملنے تک کارروائی جاری تھی۔x