August 24, 2025 9:37 PM

printer

جموں و کشمیر میں جموں ڈویژن کے بیشتر علاقے موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور جموں-پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر ایک پُل کو شدید نقصان پہنچا ہے

جموں و کشمیر میں جموں ڈویژن کے بیشتر علاقے موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور جموں-پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر ایک پُل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جموں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 190 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو موجودہ صدی میں اس مہینے کی دوسری سب سے زیادہ بارش ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آبی ذخائر اور ان علاقوں سے دور رہیں جہاں مٹی کے تودے کھسکنے کا اندیشہ ہے۔اس دوران محکمۂ موسمیات نے 27 اگست تک پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے، اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے امکان کے ساتھ اوسط سے تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔