جموں و کشمیر میں تین مارچ کو بجٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے 27 فروری کو ایک کُل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے جس کا مقصد، 43 روزہ اِس اجلاس میں، خوش اسلوبی سے کام کاج کیے جانے کو یقینی بنانا ہے۔
ہمارے نامہ نگارنے بتایا ہے کہ اسپیکر نے نیشنل کانفرنس، بھارتیہ جنتا پارٹی، پپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور پیپلز کانفرنس کے رہنماؤں کو میٹنگ میں مدعو کیا ہے۔ اسپیکر نے قانون ساز پارٹیوں اور Chief Whips کو بھی میٹنگ میں مدعو کیا ہے۔x