جموں و کشمیر میں آج کشتواڑ ضلعے میں چٹّور کے سنگ پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ فائرنگ یہ سلسلہ، ایک جاری مشترکہ تلاشی کاررائی کے دوران شروع ہوا۔ تلاشی کی یہ کارروائی، علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے شروع کی تھی۔ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ خفیہ ٹھکانے کو گھیر لیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ گھیرا بندی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اضافی فورسز بھیجی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Site Admin | January 18, 2026 9:52 PM
جموں و کشمیر میں آج کشتواڑ ضلعے میں چٹّور کے سنگ پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی