July 4, 2025 2:52 PM

printer

جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ پانچ ہزار سے زیادہ یاتریوں نے شیولنگ کے درشن کئے

سالانہ 38 دن کی شری امرناتھ جی یاترا باضابطہ طور پر خوش اسلوبی کے ساتھ کل سے شروع ہوگئی ہے۔ یہ یاترا جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام راستے اور مرکزی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بالتل راستے سے شروع ہوگئی ہے۔دونوں ہی راستوں سے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان صبح سے ہی یاتریوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ تین ہزار سے زیادہ یاتریوں کو آج صبح پہلگام کے راستے پر چندن واڑی کی طرف سے آنے کی اجازت دی گئی۔ سات ہزار 700 سے زیادہ عقیدت مندوں کو پوتر گپھا کے درشن کے لیے بالتل گاندربل بیس کیمپ کی طرف سے یاترا کی اجازت دی گئی ہے۔افسران نے کہا ہے کہ تین ہزار 200 سے زیادہ یاتریوں نے صبح 10 بجے تک پوتر گپھا کے درشن کئے ہیں جو بالتل راستے کے ذریعہ پوتر گپھا تک پہنچے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔