جموں و کشمیر میں اُدھم پور-رام بن خطے میں شدید بارش کے سبب متعدد مقامات پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات کے پیش نظر، اہم جموں -سری نگر قومی شاہراہ 44 گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے آج لگاتار چوتھے دن بھی بند ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ 600 سے زیادہ گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جموں میں Nagrota سے ریاسی، Chenani، Patritop، ڈوڈہ، رام بن، بانیہال اور سری نگر کی طرف کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کٹرہ اور اُدھم پور کے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوٹو والے شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں، تاکہ ان کی آمد و رفت میں آسانی فراہم کی جاسکے۔ سرحدی سڑکوں کی تنظیم BRO، مذکورہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی بحالی کے لیے جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔
کشتواڑ-Sinthan-اننت ناگ شاہراہ بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ البتہ مغل روڈ پر دن کے وقت پُنچھ کے Behramgala سے شوپیاں کے Herpora تک ہلکی گاڑیوں کی آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے۔ جموں ڈویژن میں تمام سرکاری اور نجی اسکول کل تک بند رہیں گے۔
Site Admin | August 29, 2025 2:43 PM
جموں و کشمیر میں آج چوتھے دن بھی ریل گاڑیوں کی آمد و رفت رکی ہوئی ہے۔ 40 ریل گاڑیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے