جموں و کشمیر میں، Arnia، آر ایس پورا اور Kanachak نامی سرحدی گاؤوں کے تقریباً 85، Village ڈیفنس گروپ، جموں کی ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ اِس تربیتی پروگرام کا افتتاح SSP جموں جوگیندر سنگھ نے کیا۔ تربیت میں خودکار رائفلوں کو استعمال کرنا، Miner Tactics، ذاتی دفاع، بنکروں کی تعمیر کرنا اور دشمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے طور طریقے شامل ہیں۔ یہ گاؤں بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ہیں، جہاں دراندازی اور ڈرون کی سرگرمیوں کے معاملات زیادہ ہوتے ہیں۔ SOG جموں سمیت، تربیت کار VDG کے اراکین کو اولین کارروائی کرنے والوں کے طور پر تیار کررہے ہیں۔
SSP جموں نے کہا کہ VDGs کو تیار کرنا، خطے میں پائیدار امن کیلئے کثیر جہتی حفاظتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔