جموں و کشمیر میں، کشمیر کے بلند و بالا مقامات پر موسم کی خراب صورتحال کے باوجود سالانہ امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں یاتری پوِتر گپھا کی طرف جا رہے ہیں۔ سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت آج صبح سویرے چھ ہزار 64 یاتریوں پر مشتمل، 15واں جتھا، امرناتھ گپھا کے درشن کرنے کے لیے بھگوتی نگر یاتری نِواس کیمپ سے کشمیر وادی کے لیے روانہ ہوا۔ یہ یاتری 234 گاڑیوں کے ایک قافلے میں بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کَل 13ہزار 490 یاتریوں نے پوِتر گپھا کے درشن کیے اور پوجا ارچنا کی، جس میں 9 ہزار 96 مرد، 3 ہزار 456 خواتین، 199بچے، 81 سادھو اور سادھویاں شامل تھیں۔ 568 سیکیورٹی اہلکار بھی پوتر گپھا کے درشن کر چکے ہیں۔
اِس سال اُن یاتریوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 34 ہزار ایک تک پہنچ گئی ہے جو پوتر گپھا کے درشن کر چکے ہیں۔x