September 22, 2025 9:32 AM | J&K Navratri

printer

جموں و کشمیر میں، کئی زمروں کے حفاظتی انتظامات کے دوران نو روزہ شاردیہ نَوراتری کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا۔

جموں و کشمیر میں، کئی زمروں کے حفاظتی انتظامات کے دوران نو روزہ شاردیہ نَوراتری کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا۔ شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں روزانہ 45 ہزار سے زیادہ یاتری، درشن کے لیے آتے ہیں۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے نَوراتری کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیشِ نظر یاتریوں کی آسانی کے لیے کٹرہ ریلوے اسٹیشن پر رجسٹریشن کے نئے کاؤنٹرز قائم کیے۔

کٹرہ میں ماتا ویشنو دیوی مندر کو دیسی اور غیر ملکی پھولوں سے سجایا گیا ہے اور اِس موقعے پر بھون کے علاقے میں بڑے بڑے پنڈال لگائے گئے ہیں۔

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر سچن کمار ویشے نے شاردیہ نَوراتری کے اِس موقعے پر عقیدتمندوں کو مبارکباد دی ہے اور اُن کا خیرمقدم کیا ہے نیز اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر سے ہزاروں یاتری، پوجا  ارچنا کے لیے یہاں آئیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔