ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 23, 2025 10:27 PM

printer

جموں و کشمیر میں، محکمہئ موسمیات نے ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے

جموں و کشمیر میں، محکمہئ موسمیات نے ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ جموں و کشمیر میں خاص طور پر جموں ڈویژن میں کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ رام بن ضلع کے رام بن- بانیہال سیکٹر میں آج شدید بارش کے دوران جموں – سرینگر قومی شاہراہ- این ایچ۔44 پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی۔

موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ راجوری، پُنچھ، رام بن، ریاسی، اُودھم پور، جموں اور کھٹوعہ میں، کل شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ایک ایڈوائیزری میں خاص طور سے خطرے والے علاقوں میں اچانک سیلاب، چٹانوں کے ٹکرے گرنے، دریاؤں اور جھرنوں کی سطح آب میں اضافے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمے نے بارش کے دوران شہریوں، سفر کرنے والوں اور عہدیداران سے مستعد رہنے کو کہا ہے۔ تاہم خراب موسم کے سبب آج راجوری، ریاسی اور رام بن ضلعوں میں سبھی تعلیمی ادارے بند رہے۔ DDMA سے سبھی ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دریاؤں اور جھرنوں کے قریب نہ جائیں اور کسی ہنگامی صورتحال پر 112 ڈائل کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں