January 4, 2026 2:34 PM

printer

جموں و کشمیر میں، لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 فروری سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا ہے

جموں و کشمیر میں، لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 فروری سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس صبح 10 بجے ایوان سے اُن کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ عمرعبداللہ سرکار نے، رمضان المبارک کے مہینے کے مدنظر بجٹ اجلاس کو وقت سے پہلے طلب کیا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ تقریباً 20 فروری سے شروع ہوگا اور 21 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد عید منائی جائے گی۔ حکومت نے رمضان کے دوران اجلاس میں وقفہ کی تجویز رکھی ہے۔

لیفٹننٹ گورنر کی جانب سے ایوان کا اجلاس طلب کئے جانے کے فوراً بعد ہی، اسمبلی کے سکریٹری منوج کمار پنڈت نے بلیٹن جاری کیا ہے۔

اس میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان پر زور دیا گیا ہے کہ ہر ایک ممبر، 12 جنوری تک بجٹ اجلاس کیلئے 10 زبانی جواب والے سوالات اور 10 تحریری جواب والے سوالات سے زیادہ، 15 جنوری تک 2 پرائیویٹ ممبرس بل اور 17 جنوری تک 4 قرار دادوں سے زیادہ داخل نہ کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔