جموں و کشمیر میں، سکیورٹی فورسز نے سرحد کے پار سے ہونے والی اسمگلنگ کے بارے میں بڑھتی تشویش کے پیش نظر، بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں میں نگرانی تیز کردی ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ Gurez، اُڑی، کرناہ اور ٹنگ ڈار سیکٹروں کے ساتھ ساتھ جموں خطے میں اہمیت کے حامل علاقوں سمیت کلیدی سرحدی خطوں میں سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ فورسز، سکیورٹی سے متعلق کسی بھی خطرے کا فوری اور موثر جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
سرحدی حفاظتی فورس – BSF نے سامبا ضلع کے ریگل فارورڈ علاقے میں ایک پاکستانی ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے ہتھیاروں اور گولی بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ اِس میں دو پستولیں، تین میگزین، 16 کارآمد گولیاں اور ایک گرینیڈ شامل ہیں۔
دوسری جانب، جموں پولیس کی جانب سے ”آپریشن سنجیوینی“ کے تحت منشیات نیز دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی جاری ہے۔