جموں و کشمیر میں، ریاستی حکومت نے جموں ضلعے کے 4 تحصیلوں میں، 5 صنعتی پارکس کے قیام کیلئے صنعتوں اور کامرس محکمے کو 500 کینال زمین منتقل کی ہے۔ اس بات کا انکشاف، ریاستی قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران جموں شمال کے ایم ایل اے شیام لال شرما کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں صنعتوں اور کامرس کے وزیر نے ایک تحریری جواب میں کیا۔ اخنور، آر ایس پورہ Deeli اور جموں تحصیلوں میں 5 صنعتی اسٹیٹ کیلئے شناخت کی گئی زمین مختص کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ مجوزہ صنعتی پارکس روزگار کے کافی مواقع فراہم کریں گے، جبکہ ان پروجیکٹوں سے 2074 روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ان صنعتی اسٹیٹ کیلئے کل 41 سرمایہ کاروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔×
Site Admin | March 14, 2025 3:08 PM
جموں و کشمیر میں، ریاستی حکومت نے جموں ضلعے کے 4 تحصیلوں میں، 5 صنعتی پارکس کے قیام کیلئے صنعتوں اور کامرس محکمے کو 500 کینال زمین منتقل کی ہے