September 2, 2025 2:40 PM

printer

جموں و کشمیر میں، جموں کے مختلف حصوں میں کَل رات سے مسلسل شدید بارش ہو رہی ہے، جس سے لوگوں کو پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جموں و کشمیر میں، جموں کے مختلف حصوں میں کَل رات سے مسلسل شدید بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے جگہ جگہ پانی اِکٹھا ہوگیا ہے اور موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا ہے، جس سے لوگوں کو پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں آج شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کی وجہ سے عہدے داروں کے مطابق بہت سے مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات ہو سکتے ہیں، اچانک سیلاب آسکتا ہے اور مٹی کے تودے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرسکتے ہیں۔ آج اور کَل بہت سے مقامات پر مطلع ابر آلود رہے گا اور کٹھوعہ، جموں، اُدھم پور اور ریاسی میں شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اِس دوران مسلسل خراب موسم کے سبب شری ماتا ویشنو دیوی جی کی مقدس گپھا کے لیے یاترا آج بھی معطل ہے۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ (NH-44) پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
شاہراہ کو 6 دن بند رکھنے کے بعد کَل جزوی طور پر کھولا گیا تھا، لیکن آج اِسے پھر بند کردیا گیا ہے۔ جموں خطے میں سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بھی آج بند کردیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔