August 29, 2025 2:44 PM

printer

جموں و کشمیر میں، جموں ڈویژن میں ریل ٹریفک آج مسلسل چوتھے دن کیلئے مکمل طور پر معطل ہے

جموں و کشمیر میں، جموں ڈویژن میں ریل ٹریفک آج مسلسل چوتھے دن کیلئے مکمل طور پر معطل ہے اور اس کے مزید معطل رہنے کا خدشہ ہے کیونکہ ناردرن ریلوے کے حکام نے آج جموں سے روانہ ہونے والی اور وہاں پہنچنے والی 40 ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اہمیت کی حامل جموں -سرینگر قومی شاہراہ NH-44 بھی آج مسلسل چوتھے دن موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔ وہاں اودھم پور، رام بن Belt میں شدید بارش سے کئی جگہوں پر مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب ایسا کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ پورے جموں ڈویژن میں سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بھی 30 اگست تک بند رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔