جموں و کشمیر میں، جموں خطے کے مختلف حصوں میں کَل رات دیر گئے سے لگاتار تیز بارش ہو رہی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے جموں ڈویژن میں سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج دوسرے دن بھی بند ہیں۔
جموں میں 190 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو گذشتہ 100 سال میں اِس مہینے ہونے والی دوسری سب سے زیادہ مقدار ہے۔
جموں و کشمیر کے اسکولی تعلیم کے ریاستی بورڈ نے خراب موسم کی وجہ سے مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں دسویں اور گیارہویں کلاس کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ حکام نے خاص طور پر جموں ڈویژن میں بادل پھٹنے کے ممکنہ واقعات، اچانک سیلاب آنے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔x