ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 10, 2025 2:45 PM

printer

جموں و کشمیر اور ہریانہ پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں فرید آباد میں دھماکہ خیز مادے اور ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔ اصل ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے

جموں و کشمیر اور ہریانہ پولیس کی ایک ٹیم نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے، ہریانہ کے شہر فریدآباد سے ہتھیاروں، دھماکہ خیز مادے اور گولی بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ آج میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے، فریدآباد پولیس کمشنر ستیندر کمار گپتا نے کہا کہ یہ ہریانہ پولیس اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری ایک مشترکہ کارروائی ہے، جس کے دوران ایک ملزم ڈاکٹر مزمل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین میگزین کے ساتھ ایک اسالٹ رائفل اور 83 کارآمد گولیاں، ایک پستول اور اِس کی 8 گولیاں، دو خالی Cartidges، دو اضافی میگزین، 8 بڑے سوٹ کیس، چار چھوٹے سوٹ کیس اور ایک کمبل کے علاوہ 360 کلوگرام آتشگیر مادہ برآمد کیا گیا ہے۔

بڑی مقدار میں اِن ہتھیاروں کی برآمدگی سے پہلے، پولیس نے اترپردیش کے شہر سہارنپور سے ایک کشمیری ڈاکٹر کو مبینہ طور پر سری نگر میں دہشت گرد تنظیم جیشِ محمد کی مایت میں پوسٹرس لگانے کی بنا پر گرفتار کیا تھا۔