March 3, 2025 2:58 PM

printer

جموں و کشمیر اسمبلی کا ایک مہینے تک چلنے والا بجٹ اجلاس، لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔

جموں و کشمیر اسمبلی کا ایک مہینے تک چلنے والا بجٹ اجلاس، لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، جموں و کشمیر کو ریاست بنائے جانے کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے عہد بند ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کی واپسی میں مدد کرنے اور اس کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول قائم کرنے کیلئے بھی عہدبند ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت مرکزی علاقے میں بروقت انتخابات کو یقینی بناکر پنچایت اور شہری بلدیاتی اداروں کو مستحکم کرے گی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اجلاس کے دوران، جن معاملات کے چھائے رہنے کا امکان ہے، اُن میں چناؤ میں کئے گئے وعدے، دفعہ 370 کی منسوخی اور ریزرویشن پر جاری تنازعہ شامل ہے۔ x