ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 9:51 AM | J&K Assembly

printer

 جموں و کشمیر اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کرکے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت  کی ہے۔

 

جموں و کشمیر اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ سخت الفاظ کی ایک قرارداد میں اسمبلی نے اِس واقعے پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے اور ملک اور جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کےلیے پختہ عزم کے ساتھ لڑنے کا عہد کیا۔ یہ قرارداد زبانی ووٹ سے منظور کرلی گئی۔ اِسے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے پیش کیا تھا.

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:                V/C Gulshan Raina

مذکورہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی اِس طرح کی حرکت کشمیریت اور ہمارے آئین کی اقدار نیز اتحاد، امن اور ہم آہنگی پر سیدھا حملہ ہے، جو طویل عرصے سے جموں و کشمیر اور ہمارے ملک کی خصوصیت رہی ہے۔ ایوان نے حملے کے تناظر میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی کوششوں کی ستائش بھی کی۔ قرارداد میں معاشرے کے سبھی طبقوں، خاص طور پر میڈیا سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ذمہ دارانہ طریقے سے جذبات کو ہوا دے کر اِس ناپاک سازش کا شکار نہ ہوں۔ اسمبلی نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری طلبا اور جموں و کشمیر سے باہر رہنے والے یا سفر کرنے والے لوگوں کی سلامتی، وقار اور خیر و عافیت کو یقینی بنائیں اور انھیں ہراساں کیے جانے، تفریق برتنے یا ڈرانے دھمکانے کے کسی بھی طرح کے واقعے کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

جموں سے گلشن رینا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں…….

اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ دہشت گردی شروع ہونے کے بعد سے پہلگام حملے کے بعد پہلی بار کشمیر کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف پُرزور انداز سے آواز اٹھائی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پورے خطے میں اِس واقعے کی مذمت کیے جانے اور لوگوں کے غم و غصہ کا تذکرہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں