August 27, 2025 9:59 PM

printer

جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور پنجاب میں موسلا دھار بارش کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ انتظامیہ ضروری خدمات کو بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ شمالی ریلوے نے جموں خطے میں شدید بارش کے پیش نظر 45 ریل گاڑیاں منسوخ کر دی ہیں

ہماچل پردیش میں پچھلے 3 روز سے موسلادھار بارش کے سبب معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہے۔ چمبا، کانگڑا اور کُلّو اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ریاست میں مسلسل مٹی کے تودے کھسکنے سے سینکڑوں سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں مواصلاتی تار، بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی اب بھی متاثر ہے۔
پنجاب میں بھی سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ راوی، بیاس اور ستلُج سمیت بڑے دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔ پٹھان کوٹ، گُرداس پور، فاضلکا، فیروز پور اور کپور تھلا سمیت 7 ضلعے ہائی الرٹ پر ہیں۔ تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں اِس مہینے کی 30 تاریخ تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔