ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 21, 2025 9:51 PM

printer

جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، گوا، مہاراشٹر اور تمل ناڈو سمیت کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یوگ کا دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، گوا، مہاراشٹر اور تمل ناڈو سمیت کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یوگ کا دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے اِس موقع پر آج ملک کی پہلی یوگ پالیسی شروع کیے جانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ Gairsain میں Bhararisain کے مقام پر منعقدہ یوگ ڈَے کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
تلنگانہ میں تقریباً 19 ریاستوں سے تین ہزار سے زیادہ دیوناگ جَنوں نے Chegur میں Kanha Welness سینٹر کے مقام پر بین الاقوامی یوگ دن کی تقریب میں حصہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف اور بااختیار بنائے جانے کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے سماج سے زور دے کر کہا کہ وہ اِس دن کی تقریبات سے الگ بھی اِس جذبے کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ چھوٹنے پائے اور ہر ایک فرد کی باطنی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جائے۔بھارتی کوسٹ گارڈ نے بھارت کی سمندری سرحدوں اور جزائری علاقوں میں 60 سے زیادہ مقامات پر یوگ سنگم کے ساتھ یہ دن منایا۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کے تمام علاقوں میں یوگ سیشنز منعقد کیے گئے، جس میں Jakhau، مُندرا، وادی نار، اوکھا، Pipavav، سورت، گاندھی نگر اور Veraval سمیت شمال مغربی خطے کے یونٹوں نے پورے جوش و خروش سے شرکت کی۔ملک بھر میں انتہائی اہم مقامات پر نیشنل کیڈٹ کور کے 9 لاکھ کیڈٹس نے ہم آہنگی پر مبنی یوگ سیشنز میں حصہ لیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ شمال میں لیہہ سے لے کر جنوب میں کنیّا کماری تک یوگ تقریبات منعقد کی گئیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں