August 2, 2025 9:45 PM

printer

جموں وکشمیر کے کُلگام ضلعے میں ایک تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں

جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے کُلگام ضلعے کے Akhal Devsar علاقے میں کل شام سے جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی میں3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی یہ کارروائی، کل شام سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اِس جھڑپ میں تین نامعلوم دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ دونوں طرف سے گولی باری جاری ہے۔ پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور اندر جانے اور باہر نکلنے کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے تاکہ محاصرے والے علاقے سے کوئی بھی دہشت گرد فرار نہ ہو پائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔