جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر حراساں کئے جانے اور دھمکی آمیز واقعات کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں کابینی وزراء کو تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے اُن طلباء اور کاروباری افراد میں تحفظ کا احساس پیدا کیا جاسکے، جو ملک کے مختلف حصوں میں مقیم ہیں۔ جموں وکشمیر حکومت کے یہ سینئر نمائندے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر کام کرنے کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری ممبئی پہنچ گئے ہیں، جبکہ وزیر جاوید احمد رانا لکھنؤ اور کابینی وزیر سکینہ Itoo چنڈی گڑھ پہنچ گئی ہیں، جبکہ ستیش شرما دہرادون پہنچ گئے ہیں۔×
Site Admin | April 26, 2025 3:46 PM
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر حراساں کئے جانے اور دھمکی آمیز واقعات کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں کابینی وزراء کو تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے
