جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پانچ سرکاری ملازمین کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کی بنا پر اُن کی غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں انھیں برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔
برطرف کئے گئے سرکاری ملازمین میں ایک سرکاری ٹیچر، ایک لیباریٹری ٹیکنی شین، ایک اسسٹنٹ لائن مین، محکمہ جنگلات کا ایک ملازم اور صحت اور طبی تعلیم کے محکمے کا ایک ڈرائیور شامل ہے۔ڈرائیور کو حال ہی میں سری نگر کی سینٹرل جیل بھیجا گیا ہے، جس کی شناخت حزب المجاہدین کے ایک کارکن کے طورپر کی گئی ہے اور جو پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم کے مسلسل رابطے میں پایا گیا ہے۔