جموں وکشمیر کے بارہمولہ ضلعے میں کنٹرول لائن کے نزدیک Uri Nala کے Sarjeevan علاقے میں فوج کی جانب سے جاری دراندازی مخالف کارروائی میں دو مسلح دراندازوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ صبح سویرے دو سے تین دہشت گردوں نے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم کنٹرول لائن کے نزدیک تعینات مستعد فوجی اہلکاروں نے انہیں روکا جس کے بعد گولی باری شروع ہوگئی۔ ترجمان نے مزید کہاکہ ہلاک ہوئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے۔
Site Admin | April 23, 2025 2:58 PM
جموں وکشمیر کے بارہمولہ ضلعے میں کنٹرول لائن کے نزدیک Uri Nala کے Sarjeevan علاقے میں فوج کی جانب سے جاری دراندازی مخالف کارروائی میں دو مسلح دراندازوں کو ہلاک کردیا گیا ہے
