جموں وکشمیر کے اودھم پور ضلع میں آج صبح دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کو Seoj Dhar علاقے میں دیکھا گیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں جموں پولیس کے IG نے بتایا کہ مڈبھیڑ جاری ہے۔ اس دوران فوج نے جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ انٹلیجنس پر مبنی مشترکہ تلاشی مہم کے دوران پونچھ میں جنگ کی طرز پر کئے جانے والے ذخیرے برآمد کئے۔ اِن برآمدگیوں میں چار اے-کے میگزین کے ساتھ ایک اے-کے سیریز ہتھیار، 20 دستی بم اور دیگر جنگی ذخائر شامل ہیں۔×
Site Admin | September 20, 2025 2:55 PM
جموں وکشمیر کے اودھم پور ضلع میں آج صبح دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔