جموں وکشمیر میں کشتواڑ ضلعے کے Kwar Dool علاقے میں، حفاطتی دستوں اور پاکستانی دہشت گردوں کے درمیان، آج صبح سے تصادم جاری ہے۔آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے بتایا کہ یہ تصادم، حفاظتی دستوں اور چھپے ہوئے دہشت گردوں کے درمیان آج صبح سات بجے سے آٹھ بجے کے درمیان شروع ہوا۔ یہ تصادم اِس علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد شروع ہوا۔17 راشٹریہ رائفل، جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی کارروائی گروپ SOG اور کشمیر پولیس نے، نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر، علاقے میں تلاش کی کارروائی شروع کی، جس کے دوران حفاظتی دستوں نے چھپے ہوئے دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ لگایا جس کے دوران آمنے سامنے کی فائرنگ شروع ہوگئی۔خبروں کے مطابق تقریباً دو پاکستانی دہشت گردوں کو علاقے میں گھیر لیا گیا ہے اور کارروائی اب بھی جاری ہے۔ مزید حفاظتی دستوں کو تصادم کی جگہ پر روانہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کا انتظار ہے۔
Site Admin | August 10, 2025 9:51 PM
جموں وکشمیر میں کشتواڑ ضلعے کے Kwar Dool علاقے میں، حفاطتی دستوں اور پاکستانی دہشت گردوں کے درمیان، آج صبح سے تصادم جاری ہے
