January 19, 2026 3:00 PM

printer

جموں وکشمیر میں پوری رات کے وقفے کے بعد سکیورٹی نے آج اُن دہشت گردوں کا پتہ لگانے کیلئے اپنی تلاش کارروائی پھر شروع کی

جموں وکشمیر میں پوری رات کے وقفے کے بعد سکیورٹی نے آج اُن دہشت گردوں کا پتہ لگانے کیلئے اپنی تلاش کارروائی پھر شروع کی، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کشتواڑ ضلع کے بالائی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں قائم جیش محمد سے وابستہ دو سے تین دہشت گردوں کے ایک گروپ کے اِس علاقے میں پھنس جانے کا خیال ہے۔ کَل سونار گاؤں کے نزدیک Mandral-Singhpora میں Chatroo حصے میں اس کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے بعد گولی باری میں 8 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کی کئی ٹیمیں ڈرون اور سونگھ کر پتہ لگانے والے کتوں کی مدد سے علاقے میں تلاش کارروائی جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سخت سکیورٹی برت رہے ہیں، تاکہ دہشت گرد فرار نہ ہونے پائیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔