August 1, 2025 3:11 PM

printer

جموں وکشمیر میں موسم اپنے الگ الگ رنگ دکھا رہا ہے

جموں وکشمیر میں موسم اپنے الگ الگ رنگ دکھا رہا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں یکم جون سے 31 جولائی کے درمیان الگ الگ سطحوں کی بارش ریکارڈ کی گئی۔
آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ موسلادھار بارش کے سبب اُدھم پور ضلع کے Trilla گاؤں میں بہت سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ کنبوں نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ وہ انہیں، اُس وقت تک رہنے کی جگہ فراہم کرے، جب تک اِن کیلئے خیمے نہیں قائم کئے جاتے۔
اسی دوران لگاتار موسلادھار بارش کی وجہ سے چناب دریا طغیانی پر ہے اور رام بَن ضلع میں باگلیہار پَن بجلی پروجیکٹ نیز ریاسی ضلع میں سلال باندھ، موسلادھار بارش کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ ضلع حکام نے عام لوگوں کیلئے وارننگ جاری کی ہے کہ وہ دریا کے کنارے نہ جائیں۔