جموں وکشمیر میں NHM کے ڈائریکٹر نے یہ حکم جاری کیا ہے، جو مالی سال2025-26 کیلئے NUHM اور امراض کو کنٹرول کرنے والے پروگراموں سمیت ریاست، ضلع، ڈویژنل اور بلاک سطح پر اس پروگرام کے تحت کام کرنے والے سبھی ملازمین پر لاگو ہوگا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ جو ملازمین 31 مارچ 2025 یا اُس سے قبل ایک سال کی ملازمت مکمل کرچکے ہیں، اُن کو یکم اپریل 2025 سے تنخواہ میں یہ اضافی رقم دی جائے گی۔
جن ملازمین کو 30 ستمبر 2025 یا اُس سے قبل ملازمت کا ایک سال مکمل ہورہا ہے، وہ یکم اکتوبر 2025 کے بعد سے یہ اضافی تنخواہ حاصل کریں گے اور جو ملازمین 30 ستمبر 2025 کے بعد ملازمت کا ایک سال مکمل کریں گے، وہ یکم اپریل 2026 سے یہ اضافی تنخواہ حاصل کریں گے۔×