جموں وکشمیر میں فوج، J&K پولیس اور CRPF نے، جنوبی کشمیر کے کُلگام ضلعے کے Akhal Devsar علاقے میں جمعہ کے روز سے، ایک مشترکہ کارروائی شروع کی ہوئی ہے۔ حفاظتی دستوں کی ان ایجنسیوں نے اُن خدشے والی جگہوں کے آس پاس سکیورٹی سخت کردی ہے، جہاں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے اور ان کی تعداد بھی معلوم نہیں ہے۔انھوں نے بتایا کہ نگرانی کے، اعلیٰ تکنیک والے آلات سے لیس، اعلیٰ درجے کے اِن نیم فوجی دستوں کو کارروائی میں مدد کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
سینئر پولیس اور فوجی افسران، حقیقی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس افسران نے بتایا کہ دونوں طرف سے رُک رُک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اور محاصرے میں اضافہ کرکے اِسے متصل گائوں تک توسیع دے دی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گھنے Akhal جنگلوں میں کَل ساری رات فائرنگ جاری رہی، جس کے نتیجے میں ابھی تک تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں کی جاسکی ہے اِس جھڑپ میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔تفصیلات کا انتظار ہے۔