جموں وکشمیر میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے، کٹرہ میں، داخلے کے مقام پر، پرساد بانٹنا شروع کردیا۔ شری ماتا ویشنو دیوی یاترا دوبارہ شروع ہونے کے منتظر عقیدتمندوں کیلئے یہ ایک خیر سگالی کا قدم ہے۔ اِسی دوران، ویشنو دیوی یاترا آج لگاتار 20ویں دن بھی معطل رہی۔ یہ یاترا خراب موسم اور مندر جانے والے راستے پر، بار بار زمینی تودے گِرنے کے سبب معطل کردی گئی تھی۔
Site Admin | September 14, 2025 9:51 PM
جموں وکشمیر میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے، کٹرہ میں، داخلے کے مقام پر، پرساد بانٹنا شروع کردیا