July 18, 2025 9:59 AM | Amarnath Yatra

printer

جموں وکشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا کَل کشمیر اور جموں دونوں ڈویژنوں کے زیادہ تر علاقوں میں خراب موسم کے سبب عارضی طور پر روکے جانے کے بعد آج پھر شروع ہوگئی ہے۔

جموں وکشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا کَل کشمیر اور جموں دونوں ڈویژنوں کے زیادہ تر علاقوں میں خراب موسم کے سبب عارضی طور پر روکے جانے کے بعد آج پھر شروع ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موسم میں بہتری کے پیش نظر حکام نے آج صبح سویرے بھگوتی نگر بنیادی پڑاؤ سے یاتریوں کے 17 ویں جتھے کو جانے کی اجازت دی۔ ساڑھے نو ہزار سے زیادہ یاتری 335 گاڑیوں میں روانہ ہوئے، جن میں مرد، خواتین، بچے، سادھو اور سادھویاں شامل ہیں۔

بال تَل اور پہلگام کے راستوں پر مسلسل شدید بارش کے سبب کَل یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، لیکن بعد میں دوپہر میں موسم بہتر ہونے اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن کی جانب سے یاترا کے دونوں راستوں پر مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد دو ہزار سے زیادہ یاتریوں کو پوتر گپھا کے درشن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اب تک پچھلے 15 روز کے دوران تقریباً 2 لاکھ 56 ہزار عقیدتمندوں نے پوتر گپھا کے درشن کرلئے ہیں۔ 38 روزہ یاترا، اِس ماہ کی 3 تاریخ کو شروع ہوئی تھی اور 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔×