August 28, 2025 4:04 PM

printer

جموں وکشمیر میں شدید بارش کے سبب کئی جگہ چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے اہم جموں -سری نگر قومی شاہراہ این ایچ چوالیس آج مسلسل تیسرے روز ٹریفک کیلئے بند ہے۔

جموں وکشمیر کے اُدھم پور، رام بن حصے میں شدید بارش کے سبب کئی جگہ چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے اہم جموں -سری نگر قومی شاہراہ NH-44 آج مسلسل تیسرے روز ٹریفک کیلئے بند ہے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے راستے میں مختلف مقامات پر 600 سے زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ملک کے بقیہ حصے سے وادی کشمیر کو مربوط کرنے والا واحد راستہ 250 کلومیٹر طویل شاہراہ پر اُدھم پور ضلع میں Jakheni اور Chenani کے درمیان مختلف مقامات پر چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے اہلکار اور مشینیں شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کررہے ہیں۔ کشتواڑ Sinthan-اننت ناگ شاہراہ بھی موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔