جموں وکشمیر میں سکیورٹی فورسز نے کُلگام اور پلوامہ اضلاع میں حال ہی میں کئے گئے دہشت گردی مخالف کارروائیوں کو اہم قرار دیا ہے جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ سرینگر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل دھننجے جوشی، GOC وکٹر فورس، IGP کشمیر VK Birdi اور CRPF کے IGP آپریشنز Mitesh کمار نے 48 گھنٹے تک چلنے والی کارروائی کی تفصیلات فراہم کی۔آئی جی پی VK Birdi نے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد دہشت گردی مخالف کوششوں میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کارروائیاں بغیر کسی نقصان کے کی گئیں۔
میجر جنرل دھننجے جوشی نے کہا کہ اطلاعات کی وجہ سے شوپیاں میں تین اور پلوامہ کے ترال میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ جناب Miteshکمار نے افواج کے درمیان تال میل کی ستائش کی اور عوامی تعاون کے اہم رول کا اعتراف کیا۔ اہلکاروں نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کا پھر سے اعادہ کیا۔
Site Admin | May 16, 2025 9:48 PM
جموں وکشمیر میں سکیورٹی فورسز نے کُلگام اور پلوامہ اضلاع میں حال ہی میں کئے گئے دہشت گردی مخالف کارروائیوں کو اہم قرار دیا ہے جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے
