جموں وکشمیر میں حکومت نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا اور AB PMJAY Sehat کے تحت، صحت بیمہ اسکیموں کے نفاذ کی نگرانی کے سلسلے میں ایک نگراں کمیٹی قائم کی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ حکومتی احکام کے مطابق کمیٹی کا مقصد شفافیت، جوابدہی اور اسکیموں کی مسلسل نگرانی کو بہتر بنانا ہے۔ اس کا اصل کام صحت سے متعلق دونوں اسکیموں کے کام کاج کا جائزہ لینا، مستفیدین کو صحت کی دیکھ بھال کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانا اور اپنی پیش رفت کی رپورٹ مسلسل طور پر حکومت کو پیش کرنا ہے۔×
Site Admin | October 10, 2025 9:39 AM | J&K-SEHAT SCHEME
جموں وکشمیر میں حکومت نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا اور AB PMJAY Sehat کے تحت، صحت بیمہ اسکیموں کے نفاذ کی نگرانی کے سلسلے میں ایک نگراں کمیٹی قائم کی ہے۔
