ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 15, 2025 9:43 PM

printer

جموں وکشمیر میں بادَل پھٹنے کے واقعے سے متاثرہ کشتواڑ میں مرنے والوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔ بچائو اور امدادی کارروائی زور وشور سے جاری ہے

جموں و کشمیر میں کشتواڑ ضلع کے Paddar سب ڈویژن کے Chistoti گاؤں میں کل بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد امدادی اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار کے مطابق اس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سرینگر میں آج یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ تعداد بتائی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران NDRF، SDRF اور مقامی حکام کی ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ سالانہ مچھیل ماتا یاترا کو معطل کر دیا گیا ہے۔بادل پھٹنے کے اس واقعے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ Chistoti گاؤں میں پیش آیا، جو مچھیل ماتا مندر کے راستے میں واقع ہے، جہاں یاتری موجود تھے۔ اچانک آنے والے سیلاب میں کئی افراد بہہ گئے، جن میں یاتری بھی شامل ہیں۔اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بات کی اور کشتواڑ کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ حکام کے مطابق اب تک 30 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ اب تک 160 سے زیادہ لوگوں کو بچایا جا چکا ہے، جن میں سے 38 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مزید کئی لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے Paddar میں، جو Chistoti سے تقریباً 15 کلومیٹر دور واقع ہے، ایک کنٹرول روم اور ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے تاکہ عوام اور یاتریوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔
نمبرس ہیں:نو-آٹھ، پانچ-آٹھ، دو-دو، تین-ایک، دو-پانچ، چھ صفر صفر، چھ سات صفر، ایک نو تین چار، نو سات نو، سات پانچ صفر، چار صفر، سات آٹھ اور آٹھ چار، نو دو آٹھ آٹھ، چھ آٹھ نو پانچ

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں