آج جموں وکشمیر کے ڈوڈا ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 10 سپاہی جاں بحق جبکہ دیگر 11 زخمی ہوگئے۔ ایک فوجی ٹرک، بھدروا-چمبا بین ریاستی شاہراہ پر 9 ہزار فٹ بلند Khanni Top پر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جاگِرا۔ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ بچائو کارروائی فوری طور پر شروع کی گئی۔ چار سپاہیوں کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی جبکہ بعد میں 6 سپاہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ زخمی ہونے والے سپاہیوں میں سے ایک بھدروا کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 10 سپاہیوں کو خصوصی علاج کیلئے فضائی راستے سے اُدھم پور کمان اسپتال پہنچایا گیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اِس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | January 22, 2026 9:40 PM
جموں وکشمیر میں ایک گاڑی کے کھائی میں گِرنے سے فوج کے10 سپاہی ہلاک اور دیگر11 زخمی ہوگئے