جموں وکشمیر میں انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں ایک اہم کامیابی کے تحت آج جموں پولیس نے نگروٹا TCP ناکے سے دہشت گردوں کے ایک ساتھ کو اُس وقت گرفتار کرلیا، جب وہ کشمیر کی جانب سفر کررہا تھا۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ قصوروار شخص کی Azan Hameed Gazi کے طور پر شناخت ہوئی ہے اور اُس کے قبضے سے تین پستولیں، میگزین اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے اور نگروٹا پولیس اسٹیشن میں ایک FIR درج کی گئی ہے۔ دہشت گردوں سے اُس کے رابطوں کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کی اس فوری کارروائی کی ستائش کی گئی ہے، کیونکہ خطے میں سکیورٹی برقرار رکھنے کی خاطر یہ ایک اہم قدم ہے۔
Site Admin | July 30, 2025 2:39 PM
جموں وکشمیر میں انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں ایک اہم کامیابی کے تحت آج جموں پولیس نے نگروٹا TCP ناکے سے دہشت گردوں کے ایک ساتھ کو اُس وقت گرفتار کرلیا