August 21, 2025 3:13 PM

printer

جموں وکشمیر میں، جموں کے اسکولی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ نے خراب موسم کی صورتحال کے دوران طلباء، عملے اور دیگر افراد کی سلامتی کے سلسلے میں کام کاج کے معیاری ضابطے SOP جاری کئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں، جموں کے اسکولی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ نے خراب موسم کی صورتحال کے دوران طلباء، عملے اور دیگر افراد کی سلامتی کے سلسلے میں کام کاج کے معیاری ضابطے SOP جاری کئے ہیں۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جموں ڈویژن کے اداروں کے سبھی سربراہان کو SOPs کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ SOPs کے تحت سبھی اداروں کے سربراہان کو مستقل طور پر اسکول کی عمارتوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جن میں اسکول کی حدود کی دیواریں، چھتیں اور الیکٹریکل سسٹم شامل ہیں، تاکہ کسی امکانی خطرے کا فوری طور پر ازالہ کیا جاسکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔