جموں وکشمیر میں، امرناتھ یاتریوں کا 27 واں جتھا آج صبح سویرے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کے بیچ کشمیر وادی کیلئے روانہ ہوگیا۔ کُل ایک ہزار 490 یاتری 61 گاڑیوں میں سوار ہوکر بھگوتی نگر یاتری نِواس بیس کیمپ سے روانہ ہوئے، یاتریوں کے اس جتھے میں ایک ہزار 262 مرد، 186 خواتین اور 42 سادھو اور سادھویاں شامل ہیں۔ ان میں سے 327 یاتری Baltal بیس کیمپ، جبکہ ایک ہزار 163 یاتری پہلگام بیس کیمپ کیلئے روانہ ہوئے۔یاتری اِن کیمپوں سے پوتر امرناتھ گپھا کیلئے اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ یاترا کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی دستوں نے سبھی ضروری انتظامات کئے ہیں۔×
Site Admin | July 29, 2025 9:52 AM
جموں وکشمیر میں، امرناتھ یاتریوں کا 27 واں جتھا آج صبح سویرے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کے بیچ کشمیر وادی کیلئے روانہ ہوگیا۔