ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

March 7, 2025 9:41 AM | J&K Budget

printer

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس جموں میں جاری ہے۔

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس جموں میں جاری ہے۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، جن کے پاس وزارت خزانے کا قلمدان بھی ہے، آج اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ سات سالوں میں یہ پہلی بار ہے، جب مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کا بجٹ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے کا آخری بجٹ اس وقت کے PDP حکومت میں وزیر خزانہ ڈاکٹر Haseen Drabu نے فروری 2018 میں پیش کیا تھا۔ مرکز کی حکمرانی کے نفاذ کے بعد کے مالی سالوں کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا رہا۔ یہ بجٹ اجلاس کُل22  نشستوں پر مشتمل ہے۔ یہ اجلاس لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کے ساتھ تین مارچ کو شروع ہوا تھا اور کل وزیراعلیٰ کے جواب ساتھ یہ بحث تکمیل کو پہنچی۔ اب وزیر خزانہ، جو وزیراعلی بھی ہیں، بجٹ پر عام بحث کا جواب 11 مارچ کو دیں گے۔ اس کے بعد 12 سے 24 مارچ تک گرانٹس کے مطالبات پر بحث کی جائے گی۔ اس کے بعد اخراجات سے متعلق بلوں کو پاس کرنے کے بعد 25 مارچ کو بجٹ منظور کیا جائے گا۔ بجٹ کی منظوری کے بعد قانون ساز اسمبلی 12 کی تعطیل پر رہے گی۔ بجٹ اجلاس 11 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔×