ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 28, 2025 10:07 PM

printer

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ 22 اپریل کو ہوئے اِس واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ قرارداد میں حملے کو انتہائی وحشت ناک، بہیمانہ، غیرانسانی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ تین گھنٹے تک چلی بحث کے بعد ایوان نے اِسے اتفاق رائے سے منظور کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی اِس طرح کی کارروائیاں کشمیریت کی اقدار، آئین کی اقدار اور اتحاد امن اور یکجہتی کی روح پر براہِ راست حملہ ہیں۔اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا اور اُن کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت پیش کی۔

        وزیر اعلیٰ نے پورے خطے میں افسوس اور صدمے کے بے اختیار اظہار اور تعزیتی کلمات پیش کئے جانے کی ستائش کی جو کہ دہشت گردی کے اختتام کے آغاز کی علامت ہے۔ ایوان نے مرکزی حکومت کے سفارتی اقدامات کی بھی حمایت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں