جموں اورکشمیر میں ایک سب ڈیویژنل مجسٹریٹ اور اور اُن کے بیٹے کی اُس وقت موت ہو گئی جب ریاسی ضلعے میں ایک بڑا پتھر اُن کی گاڑی پر گر گیا۔حادثہ میں ان کی اہلیہ اور دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات کو اس وقت پیش آیا جب راجندر سنگھ رانا اپنے گھروالوں کے ساتھ Dharmari سے اپنے آبائی گاؤں PATTIAN جا رہے تھے۔ مٹّی کے تودے گرنے کی وجہ سے ایک بڑا پتھر ان کی گاڑی سے ٹکرایا جس میں ان کی اور ان کے بیٹے کی جائے حادثے پر ہی موت ہو گئی۔
Site Admin | August 2, 2025 3:01 PM
جموں اورکشمیر میں ایک سب ڈیویژنل مجسٹریٹ اور اور اُن کے بیٹے کی اُس وقت موت ہو گئی جب ریاسی ضلعے میں ایک بڑا پتھر اُن کی گاڑی پر گر گیا