جموں و کشمیر سرکارنے یاترا مدت کے دوران امرناتھ گُپھا کی طرف جانے والے تمام راستوں کوNo Flight Zone قرار دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعے جاری کئے گئے حکم کے مطابق پہلی جولائی سے 10اگست تک پہلگام اور بال تل سمیت امرناتھ یاترا کے راستوں کے اوپر UAVs، ڈرونز اور غباروں سمیت کسی بھی قسم کے ہوا بازی سے متعلق پلیٹ فارمز اور آلات کی پرواز پر پابندی رہے گی۔ البتہ میڈیکل بنیاد پر، آفات کے بندوبست اور سیکورٹی فورسز کے ذریعے نگرانی کا عمل، اِس بندش سے مستثنیٰ رہیں گے۔اس دوران مرکزی داخلہ سیکریٹری گووند موہن کے آج عنقریب شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کی سیکیورٹی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔سرینگر کے پولیس ہیڈکوارٹر میں ہوئی اِس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور DGP، بھارتیہ فوج کے اعلیٰ عہدیدار نیز خفیہ ایجنسی کے نمائندے و دیگر نے شرکت کی۔
Site Admin | June 17, 2025 9:52 PM
جموںو کشمیر سرکارنے یاترا مدت کے دوران امرناتھ گُپھا کی طرف جانے والے تمام راستوں کوNo Flight Zone قرار دیا ہے