December 2, 2025 9:39 PM

printer

جمعرات سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے نئی دلّی کے دورے کے دوران، بھارت اور روس کے مابین مختلف اہم معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے

روس کے صدر ولادیمیر پتن کے بھارت کے آئندہ دورے کے دوران، بھارت اور روس کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی امید ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پتن بھارت-روس 23ویں سالانہ سربراہ ملاقات کے سلسلے میں جمعرات سے بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق، تجارت، معیشت، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ثقافت اور میڈیا سے متعلق شعبوں میں اِن معاہدوں پر دستخط کئے جاسکتے ہیں۔ روس کے صدر کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی واقتصادی رشتوں پر توجہ مرکوز رہے گی۔ اِس دوران، دلّی میں Sputnik نیوز ایجنسی کی جانب سے آن لائن میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کے ترجمان Dmitry Peskov نے آج کہا کہ روسی صدر کے دورے کے ایجنڈے میں S400s اور Su-57 کی سرکاری خرید کو اوّلین ترجیح حاصل ہے۔ کرملن کے ترجمان نے کہا کہ وہ بھارت سے روس کیلئے درآمدات میں اضافے کے امکانات پر بھی مل کر غور وخوض کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔